Thursday, 1 February 2018

اللہ کا شکر ہے


کیا حال ہے جناب! جی اللہ کا شکر ہے۔ ایک ایسامسلمان جو سارا دن دکانداری کرتا ہے،سوائے اپنے کاروبار کے اسے کچھ سوجتا ہی نہیں، جب کوئی اس سے حال احوال  پوچھے تو وہ جواب دیتا ہے کہ اللہ کا شکر ہے اگرچہ وہ ایک وقت کی نماز بھی نہ پڑھتا ہو۔
کیا حال ہے جناب! جی اللہ کا شکر ہے۔ ایک ایسامسلمان جو  دن بھر شرطیں لگا کر کرکٹ، تاش، یا سنوکر کھیلتا ہے اس سے بھی اگرکوئی پوچھے کہ کیا حال ہے تو وہ بھی یہی کہتا ہے کہ اللہ کا شکر ہے۔
کیا حال ہے جناب! جی اللہ کا شکر ہے۔ ایک ایسامسلمان فلمیں ڈرامے دیکھنا جس کا محبوب مشغلہ ہو، وہ بھی یہی کہتا ہے کہ اللہ کا شکر ہے۔
کیا حال ہے جناب! جی اللہ کا شکر ہے۔ ایک ایسامسلمان جو سارا دن چوکوں چوراہوں میں بیٹھ کر لوگوں کی برائیاں کرنے اور عیب ٹٹولنے میں مگن رہتا ہو وہ بھی کہتا ہے کہ اللہ کا شکر ہے۔
الغرض اس طرح کی بہت سی مثالیں دی جا سکتی ہیں، کہ ایسے مسلمان جن کے شب و روز نیکیوں سے دور طرح طرح کے گناہوں میں گزر رہے ہوں، اگر کوئی اس کا حال پوچھ بیٹھے تو وہ بڑے اطمینان سے جواب دیتے ہیں کہ اللہ کا شکر ہے، مالک کا بڑا کرم ہے، اللہ کا بڑا فضل ہے، اللہ کی رحمت ہے۔
ایک ایسا بندہ جس کی زندگی اللہ کی نافرمانیوں میں گُزر رہی ہو، جو اللہ کی حدود اور احکام کو ہر لمحے پامال کر رہا ہو  کیا واقعی وہ اللہ کا شکر ادا کر رہا ہے؟  کیا اس پہ اللہ کی رحمت برس رہی ہے یا  پھر اللہ کی طرف سے مہلت دی جا رہی ہے؟ جس کو نیکی کی توفیق نہ مل رہی ہو کیا اس پر اللہ کا فضل ہے؟
 !کبھی سوچیے گا ضرور

No comments: